یوٹیوب میوزک صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اوربہترین فیچر متعارف

0
7

یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری، یوٹیوب  میوزک  میں ایک اوربہترین فیچر متعارف ،اگر آپ بھی یوٹیوب میوزک پر گانے سننا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے اس میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے یوٹیوب میوزک ایپ میں consistent volume فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کا مقصد تمام گانوں کیلئے ایک جیسے والیوم رینج کو استعمال کرنا ہے،یعنی اگر کوئی گانا بہت زیادہ آواز والا ہے یا کوئی گانا بہت مدھم آواز کا ہے تو اس فیچر کی بدولت دونوں کو سننے کا تجربہ لگ بھگ ایک جیسا ہی محسوس ہوگا۔
تاہم بلند آواز والے گانے بلند آواز کے ہی ہوں گے اور مدھم سروں والے گانے بھی مدھم ہی ہوں گے، مگر اس فیچر کے تحت گانوں کو مختلف والیوم لیولز میں خودکار طور پر تبدیل کر دیا جائے گا، تو صارفین کے کانوں کو انہیں سننے کا تجربہ ناگوار محسوس نہیں ہو گا۔
اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے صارفین کی جانب سے کیا جا رہا تھا اور اب گوگل نے اسے پورا کر دیا ہے،مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال اسے متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔اس سے قبل یوٹیوب ایپس میں سٹیبل والیوم کا فیچر کچھ عرصے سے دستیاب تھا، مگر اب اسےنئے فیچر سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے اور یہ بتدریج تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

Leave a reply