موسمیاتی تبدیلی :کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی

0
7

موسمیاتی تبدیلی واضح طور پر دکھائی دینے لگی۔ایشیا کے اہم ترین پہاڑی سلسلوں کوہِ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
حال ہی میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہندوکش و ہمالیہ جو افغانستان سے میانمار تک پھیلے ہوئے ہیں، آرکٹک اور انٹارکٹیکا سے باہر برف اور پانی کے سب سے بڑے ذخائر رکھتے ہیں اور دنیا کی تقریباً 2 ارب آبادی کو تازہ پانی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس حوالے سے بین الاقوامی مرکز برائے انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ محققین نے ہندوکش و ہمالیہ کے علاقے میں موسمی برف باری میں نمایاں کمی دیکھی ہے، یہاں برف کے جمے رہنے کا دورانیہ معمول سے 23.6 فیصد کم ہو گیا ہے، یہ شرح 23 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

Leave a reply