
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 23 اپریل کو ورلڈ بُک ڈے منایا جا رہا ہے۔
کتابوں کے عالمی دن کا منانے کا مقصد کتاب کی اہمیت کے بارے میں آگہی و شعور کو عام کرنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جنرل کونسل نے1995 میں 23 اپریل کو ورلڈ بک ڈے قرار دیا۔
یوں دنیا کے اکثر ممالک میں کتابوں کا عالمی دن 23 اپریل کو منایا جاتا ہے، تاہم برطانیہ اور امریکا میں کتابوں کا عالمی دن 4 مارچ کو منایا جاتا ہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ اس دن کو منانے کی شروعات 1616 میں سپین سے ہوئی۔ مشہور مقولہ ہے کہ ریڈرز ہی لیڈرز ہوتے ہیں، یہ جملہ کتابوں کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
انٹرنیٹ اور دیگر عوامل کے باعث آج لوگوں میں کتاب بینی کا رجحان کم ہورہا ہے؛ حالانکہ انسانی شعور کے ارتقا میں کتب بینی کا مرکزی کردار ہے۔بلاشبہ ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے کتب بینی کا رجحان پہلے جیسا نہیں رہا ،تاہم اب بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں، جو کتابوں کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہیں اور باقاعدگی سے کتابیں پڑھتے اور جمع کرتے ہیں۔
ورلڈ بک ڈے کو منانے کا مقصد کتب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنیوالے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی کی ورچوئل میٹنگ آج ہوگی
دسمبر 14, 2024 -
اوریامقبول جان کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
اگست 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔