ججزٹرانسفرکیس کی آئندہ سماعت کاوقت تبدیل

0
7

اسلام آبادہائیکورٹ میں ججزٹرانسفرکیخلاف کیس کی آئندہ سماعت کاوقت تبدیل کردیاگیا۔
5رکنی آئینی بینچ نےگزشتہ روزکی سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہاگیاکہ جوڈیشل کمیشن اوررجسٹرارسپریم کورٹ سمیت دیگر فریقین نےجوابات جمع کرائے ،درخواست گزاروں کےوکلانےجوابات پڑھ کر اپناجواب دینےکیلئےمہلت طلب کی،کیس کی آئندہ سماعت کاوقت تبدیل کردیاگیا۔
حکمنامہ میں مزیدکہاگیاکہ کیس کی آئندہ سماعت29اپریل کوصبح ساڑھے9 بجے ہوناتھی،29اپریل کوٹیکس سےمتعلق مقدمات مقررہونےکےباعث سماعت صبح کرناممکن نہیں،کیس کی آئندہ سماعت29اپریل کوساڑھے11بجےہوگی۔
رجسٹرارآفس کووقت تبدیلی کےبارےمیں تمام فریقین کوآگاہ کرنےکی ہدایت کی گئی۔

Leave a reply