گزشتہ سال کی نسبت رواں برس گرمی زیادہ پڑ ے گی یا کم؟موسم کی پیشگوئی

0
4

گزشتہ سال کی نسبت رواں برس گرمی زیادہ پڑ ے گی یا کم؟پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گااور بارش کا کوئی امکان نہیں۔پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے،نیز موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،مری ،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،اُدھربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہےگا،دوسری جانب سندھ کےبیشتراضلاع میں گردآلودہوائیں چلنےکاامکان ہے۔کوہستان ،بٹگرام اورشانگلہ میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply