
وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کی نجکاری میں شفافیت کوکلیدی اہمیت دینےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کی نجکاری پرجائزہ اجلاس منعقدہوا۔
وزیراعظم کونیلامی کےطریقہ کار،درکارمدت اورنیلامی میں شرکت کیلئےشرائط سےآگاہ کیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پی آئی اےکی نجکاری میں شفافیت کوکلیدی اہمیت دینےکی ہدایت کرتےہوئےپی آئی اےکی نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی۔اُنہوں نے نجکاری کیلئے روڈشوز اورسرمایہ کاروں کومکمل اعتمادمیں لینےکی ہدایت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پی آئی اےکی نجکاری کےطریقہ کارمیں شفافیت کومرکزی اہمیت دی جائے،تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہ راست ٹی وی اورڈیجیٹل پلیٹ فارمزپرنشرکی جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد
مارچ 5, 2024 -
علیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست کا نوٹیفیکیشن چیلنج
فروری 20, 2024 -
پاک فوج نےایل اوسی پربھارتی کواڈکاپٹرکومارگرایا
اپریل 29, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔