نجی تعلیمی اداروں کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کا فیصلہ

0
5

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، نجی تعلیمی اداروں کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کا فیصلہ،خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں نے صوبائی حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے الحاق کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش چیلنجز کا سامنا ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم تعاون نے نجی شعبے کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔متعدد نجی ادارے پہلے ہی دیگر صوبوں میں اپنے کیمپس قائم کر چکے ہیں، جبکہ ضلعی سطح پر سکولوں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Leave a reply