دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ہے

0
6

دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ کس ملک کا ہے؟جہاں مسافروں کو صرف ایک کیلا 1800 روپے تک کا ملتا ہے۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے، جہاں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں مسافروں کیلئے انتہائی حیران کن ہیں۔
رپورٹ کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلا 5 پاؤنڈز، تقریباً 1800 پاکستانی روپے کاملتا ہے،اسی طرح استنبول ایئرپورٹ پر دیگر اشیائے خورو نوش کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں، جیسے صرف 90 گرام کالازانیا تقریباً 7800 روپے اورروایتی ڈش کروسان تقریباً 5600 روپے کی دستیاب ہے،اسی طرح فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز اور پوپائیز جیسے برانڈز بھی مہنگے داموں پر اپنی اشیا فروخت کر تے ہیں، مثلاً میکڈونلڈز کابگ میک برگر تقریباً 6700 روپے کا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ استنبول ایئرپورٹ پر آنیوالے مسافر اور سیاح اشیائے خورو نوش کی بلند ترین قیمتوں پر ناصرف حیرت زدہ ہوتے ہیں، بلکہ بعض ناراض بھی دکھائی دیتے ہیں،کیونکہ یہ قیمتیں دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس فرینکفرٹ یا لا گارڈیا سے دو سے چار گنا زیادہ ہیں ۔

Leave a reply