حج آپریشن کا آغاز ہو گیا:پاکستان سے پہلی حاجیوں کی پرواز روانہ

لبیک اللھم لبیک، حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پاکستان سے پہلی پرواز حجاج کرام کو لیکر روانہ ہوگئی۔
حج فلائٹ آپریشن کے تحت 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے۔
سی او او اینڈ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت کے تمام انتظامات مکمل ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت مہیا کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امورحکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے، جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
اس حوالے سے اہم ترین بات یہ ہے کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔
حج آپریشن کی پہلی پروازحجاج کولےکرصبح پونے5بجےاسلام آبادسےمدینہ روانہ ہوئی،وزیرمذہبی اموراورپاکستان میں موجودسعودی سفیرنےپروازکورخصت کیا،مسافروں کوخصوصی تحائف دیئےگئے۔لاہورسےنجی ایئرلائن کی حج پرواز150عازمین لےکرساڑھے8بجےمدینہ منورہ روانہ ہوئی ،صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کومقدس سفرپرروانہ کیا۔
واضح رہےکہ لاہورسےپہلی حج پروازقومی ایئرلائن پی کے747رات 10بجے323مسافروں کولےکرمدینہ روانہ ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔