چینی کمپنی نیو نے کم قیمت چھوٹی اور الیکٹرک کار فائر فلائی لانچ کردی

0
4

نئی الیکٹرک کار خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری،چینی کمپنی نیو نے کم قیمت چھوٹی اور الیکٹرک کار فائر فلائی لانچ کردی۔
چینی الیکٹریکل وہیکل کمپنی نیو نے شنگھائی آٹو شو 2025ء میں اپنی نئی چھوٹی اور الیکٹرک کار فائر فلائی لانچ کردی ہے، جس کے جلد پاکستان آنے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق فائر فلائی پاکستان کیلئے الیکٹرک مہران ثابت ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق نیو کی لائن اپ میں فائر فلائی کار کے سب سے سستی گاڑی ہونے کی توقع کی جارہی ہے، کیونکہ یہ بجٹ دیکھ کر گاڑی خریدنے والوں کو متوجہ کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ نیو کی فائر فلائی کمپنی کی منصوبہ بندی کا مرکزی حصہ ہے ،تاکہ یہ 5 براعظموں کی 16 نئی مارکیٹس میں قدم رکھ سکے۔
نیو کمپنی کا کہنا ہے کہ فائر فلائی کئی ممالک میں تیسری پارٹی کے ڈسٹری بیوٹرز اور مقامی پارٹنرز کے ذریعے متعارف کرائی جائے گی، جو کمپنی کی پچھلی فروخت کے طریقے سے مختلف ہوگی، لہٰذا یہ واضح امکان ہے کہ فائر فلائی پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوگی، کیونکہ یہاں کئی چینی کار کمپنیاں پہلے ہی مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور مینوفیکچررز کے ساتھ پارٹنرشپ کررہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیو نے فائر فلائی کو ایک چھوٹی، سستی گاڑی کے طور پر ڈیزائن کیا ہے جو عملی استعمال کیلئے بہترین ثابت ہوگی۔فائر فلائی کی اہم خصوصیات میں اس کاکمپیکٹ سائز ہے، فائر فلائی تنگ گلیوں اور مصروف شاہراہوں کیلئے مثالی ثابت ہوسکتی ہے، جو پاکستان کے شہری علاقوں کیلئے بہترین انتخاب ہوگی۔اس کے علاوہ رینج کے حوالے سے نیو الیکٹرک فائر فلائی ایک چارجنگ پر 300 سے 400 کلومیٹر تک چل سکتی ہے، جو بیٹری کی قسم پر منحصر ہے۔

Leave a reply