ڈالےکے شوقین افراد کیلئے بڑا ڈسکاؤنٹ، سستے میں شوق پورا کرنے کا موقع

ڈالا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، جے اے سی گیٹ وے پاکستان نے اپنے T9 ہنٹر پک اپ ٹرک کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جے اے سی گیٹ وے پاکستان نے اپنے T9 ہنٹر پک اپ ٹرک پر محدود مدت کیلئے 2.5 لاکھ روپے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔اس آفر میں گاڑی کی بکنگ 25 لاکھ روپے سے شروع ہو رہی ہے اور یہ پیشکش سونیری بینک اور البرکہ بینک کے ذریعے دستیاب ہے۔
ڈالے کے شوقین خریدار جے اے سی کی ڈیلرشپ پر جا کر گاڑی کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ کمپنی نے بکنگ کے عمل اور دیگر معلومات کیلئے خصوصی ہیلپ لائن نمبر بھی فراہم کیے ہیں، جو ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
جے اے سی کے مطابق T9 ہنٹر کو اس آفر کے تحت ترجیحی بنیادوں پر ترسیل کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ یہ آفر کب تک دستیاب رہے گی یا مستقبل میں کسی دوسرے پیچ پر بھی یہ قیمتیں لاگو ہوں گی یا نہیں، لیکن عمومی طور پر اس قسم کے اعلان کے بعد یہ توقع کی جا تی ہے کہ قیمت میں کمی محدود مدت کیلئے ہی ہوتی ہے۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آج سے 16 نومبر تک بارشیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
نومبر 14, 2024 -
26اگست کولاہورمیں تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
اگست 22, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














