طلباکی موجیں:محکمہ تعلیم سندھ کاموسم گرماکی تعطیلات کااعلان

0
14

طلباکی موجیں،پنجاب اوربلوچستان کےبعدمحکمہ تعلیم سندھ نےبھی موسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کےمطابق موسم گرماتعطیلات یکم جون 2025بروزاتوارسے31جولائی تک ہوں گی،موسم گرماکی تعطیلات کااطلاق تمام نجی وسرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔
واضح رہےکہ وزیرتعلیم پنجاب راناسکندارحیات نےپنجاب کےتعلیمی اداروں میں 28مئی 2025بروزبدھ سےموسم گرماکی چھٹیوں کااعلان کیاجو 9 اگست 2025 ہفتہ تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نےبھی موسم گرماکی تعطیلات 2025کے حوالے سے اعلان کیاتھا،بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوگئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام سکول یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

Leave a reply