سورج آگ برسانے لگا :شدید گرمی ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

0
11

سورج آگ برسانے لگا،ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کر دیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، پنجاب کےبیشترعلاقوں گجرات،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال اورڈیرہ غازی خان میں بارش متوقع ہے،اُدھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کی توقع ہے، ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان اورگردونواح میں بھی بارش کاامکان ہے،دوسری جانب سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ دیر،سوات،کوہستان،بٹگرام،صوابی اورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے،ابیٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ،کرم خیبراورکوہاٹ میں چند مقامات پربارش کی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply