امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،پاکستان

0
13

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔
اسلام آباد میں نیوزبریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کودہشت گردی سےجوڑناگمراہ کن اورحقائق کےمنافی ہے،بھارتی وزیراعظم کابیان غیرذمہ دارانہ اوربےبنیادہے،پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم ملک ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،پاکستان بھارتی وزیراعظم کاغیرذمہ دارانہ بیان کومستردکرتاہے،بھارتی وزیراعظم کابیان علاقائی کشیدگی کوہوادینےکی کوشش ہے،عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے ۔
ترجمان کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی خواہش کےمطابق ہوناچاہئے ،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم چھپانےکےلئےپاکستان پرالزامات لگا رہا ہے، پاکستان گولڈن ٹیمپل پرحملےکےبیان کومستردکرتاہے،پاکستان تمام مذہبی مقامات کااحترام کرتاہے۔

Leave a reply