آئی فون صارفین کیلئے گیم فورٹ نائٹ امریکا میں دوبارہ دستیاب

0
15

آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، معروف گیم فورٹ نائٹ امریکا میں آئی فون صارفین کیلئے دوبارہ سے دستیاب ہوگی۔
ایپک گیمز کا کہنا ہے کہ صارفین گیم کو ایپک گیمز سٹور اور آلٹ سٹور سے اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فورٹ نائٹ کو تقریباً پانچ سال قبل اپنے ایپ سٹور سے ختم کردیا تھا، ایپل نے ایسا ایپک گیمز کے اپنے گیم میں اِن ایپ پے منٹ سسٹم پیش کرنے کے بعد کیا تھا۔دونوں کمپینیوں کے درمیان اس حوالے سے طویل قانونی جنگ چلی، جس کے بعد فیصلے میں ایپل پر لازم قرار دیا گیا کہ کمپنی ایپ سے باہر ہونے والی خریداری کی فیس وصول نہیں کرسکتی، جس کے بعد گیم امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے دوبارہ دستیاب کر دی گئی ہے۔
سی ای او ٹِم سوئینی نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایپک نے فورٹ نائٹ کو امریکا میں آئی او ایس پر واپس لانے کا ارادہ کیا ہے۔ان کی جانب سے ایپل کو ایک پیشکش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اگر کمپنی کورٹ کا فرکشن-فری، ایپل-ٹیکس-فری فریم ورک کا اطلاق عالمی سطح پر کرتی ہے تو گیم ایپ سٹور پر واپس آجائے گی اور اس معاملے پر موجودہ اور مستقبل کے مقدموں کو ختم کر دیا جائے گا۔

Leave a reply