دنیاپاکستان کی ترقی کی رفتارپرحیران ،معاشی بہتری کااعتراف کررہی ہے، وزیر خزانہ

0
11

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ دنیاپاکستان کی ترقی کی رفتارپرحیران ہےاورمعاشی بہتری کاعتراف کررہی ہے۔
اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ پاکستان مائیکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئے،ایف بی آرمیں ڈیجیٹائزیشن کاعمل جاری ہے،ایف بی آرمیں شفافیت لانےکےلئےانسانی مداخلت کم کررہےہیں۔
وزیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ دنیاپاکستان کی ترقی کی رفتارپرحیران ہےاور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کاعتراف کررہی ہے۔تنخواہ دارطبقےکےپیسےاکاؤنٹ میں آتےہیں ٹیکس کٹوتی ہوجاتی ہے،حکومت رائٹ سائزنگ کےلئےاقدامات کررہی ہے،حکومت انرجی ریفارمزپرکام کررہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے،پنشن اصلاحات پرکام کررہےہیں۔

Leave a reply