آئی ایم ایف کی ٹیکس کمپلائنس بڑھانےکیلئےسخت اقدامات کی تجویز

0
9

بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف)نےٹیکس کمپلائنس بڑھانےکے لئے سخت اقدامات کی تجویز دے دی۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے تجویزدی کےٹیکس نادہندگان کےخلاف مزیدسخت اقدامات لئےجائیں،بین الاقوامی مالیت فنڈز نےٹیکس کمپلائنس بڑھانےکیلئےسخت اقدامات کی تجویزبھی دےدی۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف نےمطالبہ کیاکہ ٹیکس چوری روکنےکےلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مزید بڑھایا جائے، ٹیکس حکام کےاختیارات کےاستعمال میں اضافہ اورشفافیت لائی جائے۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق پی اوایس پرٹیکس چوری کاجرمانہ 5لاکھ سےبڑھاکر50لاکھ کرنےکی تجویز دی گی جبکہ ٹیکس چوری پرجرمانےکےساتھ فوجداری مقدمات درج کرنےکی بھی تجویزدی گئی۔سولرپینلزسمیت تمام ٹیکس استثناختم کرنےکی بھی تجویزدی گئی۔

Leave a reply