پارٹی کشمکش کاشکار، اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالناہے،شوکت یوسفزئی

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسف زئی نےکہاہےکہ پارٹی کشمکش کاشکار ہے،ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالناہے۔
اپنےایک بیان میں تحریک انصاف کےرہنماشوکت یوسف زئی کاکہناتھاکہ پارٹی میں کشمکش ہے، ورکرز میں لاواپک رہاہے،پارٹی میں حکمت عملی کافقدان نظر آرہا ہے،پارٹی کی لیڈرشپ کوبانی پی ٹی آئی نے نامزدکیاہے،فیصلہ پارٹی کی لیڈرشپ نےکرناہے،بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،لیکن بات تو سامنےآئےکہ انہیں کیوں اندررکھاہواہے۔
شوکت یوسف زئی کامزیدکہناتھاکہ ہمیں پرامن تحریک ضرورکرنی چاہیے،حکومت کوڈرایانہیں جاسکتا ہے،اخلاقی طورپرحکومت پردباؤڈالاجاتاہے،پارٹی کی لیڈرشپ کوواضح مؤقف کےساتھ سامنے آناچاہیے، ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالناہے،ہماری پارٹی کےورکرزصورتحال سےپریشان ہیں۔
رہنماپی ٹی آئی کاکہناتھاکہ لیڈرشپ کوچاہیےکہ ورکرزکواعتمادمیں لیں، اگر ورکرز خود نکلے تو مسائل ہو جائیں گے، پارٹی کوکلیئرکٹ پالیسی دینےکی ضرورت ہے،پارٹی کی قیادت اس وقت بیرسٹرگوہرکےپاس ہے،احتجاج کتنےدن تک اورکیسےہوگایہ بات معلوم نہیں ،ہم پرامن لوگ ہیں،تحریک میں لیڈرشپ موجود ہوتواچھاہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اپریل 15, 2024 -
پیرس اولمپکس : کھیلوں کےمیلےکی اختتامی تقریب کل ہوگی
اگست 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔