گرج چمک کیساتھ بارش کہاں کہاں ہو گی؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
14

گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی،ملک کے کن کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملکہ کوہسارمری، گلیات، ڈی جی خان، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کرم میں تیز ہواؤں کیساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply