پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلی،بیرسٹرگوہرکی چیئرمین شپ خطرےمیں

0
8

تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی ،بیرسٹرگوہرکی چیئرمین شپ خطرےمیں پڑھ گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے پیٹرن ان چیف بن گئے۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کا نیا عہدہ لینے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ،توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اہم فیصلے سے متعلق حکم جاری کیاتھا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تھے،بانی کی جانب سے یہ احکامات پارٹی کے وکلاء کو باقاعدہ نوٹ کروا دیے گئےتھے، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو عہدے سے ہٹا کر خود چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کاکہناہےکہ بانی نے جب اپنے فیصلے سے وکلاء کو آگاہ کیا تو اسی دوران بیرسٹر گوہر بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،بیرسٹر گوہر کو جب اس بات کا اندازہ ہوا تو وہ بانی پی ٹی آئی کو سائیڈ پر لے گئے، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو پارٹی کے عہدوں کے متعلق آئین اور قانون کے مطابق بریف کیا،بیرسٹر گوہر نے بانی کو بتایا کہ ہمارا پارٹی کا کیس عدالت میں ہے ہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکتے، میرا پارٹی سے عہدہ ختم ہو گا تو پوری پارٹی ختم ہو سکتی ہے۔
ذرائع کامزیدکہناتھاکہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ آج بھی عمر ایوب کے پاس ہے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر آج بھی علی امین گنڈاپور ہی ہیں، بطور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجااور کے پی کے صدر جنید اکبر کا نوٹیفکیشن آج تک جاری نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی میں جن سنیئر عہدیداروں کو الیکشن کے بعد تبدیل کیا گیا ان کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کئے گئے، پارٹی عہدے تبدیل ہونے سے پارٹی کا سیمبل اور نشستیں قانون کے مطابق ختم ہو سکتی ہیں۔
ذرائع کےمطابق جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پیٹرن ان چیف کا عہدہ دے دیا، بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے رول سے بھی الگ کر دیا،عمران خان نے ان کی جگہ یہ رول عمر ایوب اور سلمان اکرام راجا کے سپرد کیا۔

Leave a reply