
اینڈرائیڈ فون کےصارفین کیلئے خوشخبری، اینڈرائیڈ صارفین اب تصاویرایڈٹ کرنیوالی مقبول سروس فوٹو شاپ کو اپنی ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔
ایڈوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شاپ کو گوگل پلے سٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور بیٹا (beta) اینڈرائیڈ ایپ مفت دستیاب ہے۔فوٹو شاپ کی سروس 35 برسوں سے دستیاب ہے، مگر اب جا کر اس کی حقیقی موبائل ایپ کو سمارٹ فونز کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔
فروری میں پہلے آئی فونز کیلئے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا گیا تھا۔اب اینڈرائیڈ فونز کیلئے فوٹو شاپ ایپ کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔اوریجنل فوٹو شاپ کے متعدد فیچرز موبائل ایپ میں موجود ہیں، جیسے لیئرز اور دیگر، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس (اے آئی) ٹول جنریٹیو فل بھی اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اس کے ساتھ اڈوب سٹاک لائبریری تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔اڈوب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ مستقبل قریب میں مزید فیچرز بھی فوٹو شاپ ایپ کا حصہ بنائے جائیں گے۔اب تک اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹو شاپ کو استعمال کرنے کیلئے کمپیوٹر کا استعمال کرنا پڑتا تھا، جبکہ موجودہ عہد میں فونز میں کافی تصویری مواد ایڈٹ کیا جاتا ہے۔اب یہ صارفین فونز میں ہی فوٹو شاپ استعمال کرسکیں گے۔
نیویارک میں دنیا کا پہلا اے آئی ڈیٹنگ کیفے کھل گیا
فروری 28, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت نےچینی کی قیمت 164روپےمقررکردی
مارچ 20, 2025 -
معاشی میدان میں پاکستان کی ایک اوراہم ترین کامیابی
فروری 15, 2025 -
کشمیرمیں ظلم وبربریت اورکالےقوانین کوختم کیاجائے،مشعال ملک
ستمبر 28, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
| 30 | 31 | |||||














