مائیکرو سافٹ نوٹ میں خاموشی سے بہت بڑی تبدیلی متعارف

0
4

مائیکرو سافٹ نوٹ میں چپکے سے بہت بڑی تبدیلی متعارف،مائیکرو سافٹ کی جانب سے نوٹ پیڈ کیلئے نئی اپ ڈیٹ ونڈوز 11 کے Canary اور ڈویلپر چینلز پر متعارف کرائی گئی ہے۔
برسوں تک لوگ مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ کا استعمال ایک سادہ وجہ سے کرتے تھے کہ اسے اوپن کرکے بس ٹائپ ہی کرنا ہوتا تھا،یعنی جب بھی انہیں اپنے خیالات کو تحریر کرنا ہوتا تھا اور فارمیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی تھی، تو نوٹ پیڈ کا سادہ انٹرفیس اسے مثالی بناتا تھا،مگر اب مائیکرو سافٹ کی یہ مقبول ایپ لگ بھگ مکمل طور پر بدل گئی ہے۔
پہلی بار نوٹ پیڈ میں فارمیٹنگ فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب صارفین نوٹ پیڈ میں ٹیکسٹ کو بولڈ یا اٹالک کرسکیں گے، جبکہ کلک ایبل لنکس بھی ایڈ کرسکیں گے۔نوٹ پیڈ کے معمول کے فائل، ایڈٹ اور ویو آپشنز کے ساتھ نئے فارمیٹنگ ٹول بار کو دیا جائے گا۔
اس میں موجود بٹنوں کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ کے سٹائل کو تبدیل کرسکیں گے، لسٹ بنا سکیں گے، ہیڈنگز ایڈ کرسکیں گے اور لنکس کا اضافہ کرسکیں گے۔یہ تبدیلی اس لیے حیران کن ہے، کیونکہ دہائیوں تک نوٹ پیڈ کو سادہ تحریری ایپ بنا کر رکھا گیا۔
البتہ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف چاہے تو سادہ نوٹ پیڈ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں،یعنی صارفین فارمیٹنگ ٹولز کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔حالیہ مہینوں کے دوران مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ میں کافی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔مثال کے طور پر کچھ عرصے قبل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی رائٹ ٹول متعارف کرایا گیا ، جو سادہ تحریری ہدایات پر مواد تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Leave a reply