ایئرانڈیاکامسافرطیارہ گرکرتباہ،عملےسمیت تمام 242افرادہلاک

بھارت میں ایئرانڈیاکامسافرطیارہ گرکرتباہ ،عملےسمیت تمام 242افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی شہراحمدآبادمیں ایئرپورٹ کےقریب مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا،بھارتی سرکاری ایئرلائن ائیرانڈیاکاطیارہ احمدآبادسے برمنگھم جارہاتھا۔ حادثے کے شکار طیارے میں 230 مسافروں سمیت12عملےکےارکان سوارتھے۔حادثےکےشکارطیارےمیں52برطانوی شہری بھی سوارتھے ،مجموعی طورپرطیارےمیں242افرادسوارتھے۔
بھارتی میڈیا کاکہناہےکہ لندن جانےوالاطیارہ آبادی پرگرکرتباہ ہوا،حادثے کےشکارطیارہ میں گجرات کےسابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوارتھے،علاقےمیں دھوئیں کےبادل چھاگئے،دوردورتک آوازسنی گئی ،پولیس اورریسکیوکی جانب سےآپریشن جاری ہے۔
ڈی جی سول ایوایشن کاکہناہےکہ طیارہ لندن کےگیٹ وک ایئرپورٹ کےلئے اڑان بھرنےکےچندمنٹ بعدہی حادثےکاشکارہوگیا،طیارہ گرنےسےقبل 1بج کر39منٹ پرکیپٹن نےمےڈےکی کال دی،حادثےسےمتعلق تفصیلات اورمعلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
ترجمان بھارتی سول ایوایشن کاکہناہےکہ طیارہ حادثےکےبعداحمدآبادایئرپورٹ فی الحال آپریشنل نہیں،احمدآبادایئرپورٹ پرتمام پروازیں عارضی طورپرمعطل ہیں۔
احمدآباد پولیس کےترجمان کاکہناہےکہ احمدآبادایئرپورٹ جانےوالےتمام راستےبندکردئیےگئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اعجاز شفیع کا ایوان میں تحریک التواء کار پیش
مارچ 15, 2024 -
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے
دسمبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














