اسرائیل کےایران پربلااشتعال حملےکی شدیدمذمت کرتا ہوں ،وزیراعظم

0
10

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اسرائیل کےایران پربلااشتعال حملےکی شدیدمذمت کرتاہوں۔
اسرائیل کےایران پرحملےکی مذمت کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ حملےمیں جانی نقصان پرایرانی عوام سےہمدردی کااظہار کرتا ہوں ،یہ عمل سنگین،غیرذمہ دارانہ اورانتہائی تشویشناک ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بین الاقوامی برادری اوراقوام متحدہ کشیدگی روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے، کشیدگی سےعلاقائی اورعالمی امن کونقصان پہنچ سکتاہے۔
واضح رہےکہ اسرائیل کےایران پرحملےکےنتیجےمیں ایران کےمسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی ،پاسداران انقلاب کےسینئرکمانڈرغلام علی راشد ،پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر اسماعیل قانی شہیدہوئے۔
اسرائیل حملےمیں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہدی طہرانچی اورڈاکٹرفریدون عباسی بھی شہیدہوگئے۔

Leave a reply