
گرمی سےستائےشہریوں کے لئے خوشخبری،این ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اےکےالرٹ کےمطابق 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، بنوں، نوشہرہ، وزیرستان اور دیگر میں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی 13 سے 18 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دھوپ میں بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔