
تنخواہ دار طبقے کو اب کتنا ٹیکس اداکرنا پڑے گا؟ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق نئی تفصیلات جاری کردی گئی۔
نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کے باعث پہلی سلیب میں ایک کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس لگایا۔ اب تنخواہ دارکیلئے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن 2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر11 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔
راشد لنگڑیال نے کمیٹی کو بتایا کہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اب تنخواہ دارکیلئے سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 12 لاکھ آمدن والے 4 لاکھ 31 ہزار 206 افراد 2.5 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں، 12 لاکھ سے 22 لاکھ آمدن والے 3 لاکھ 87 ہزار 345 افراد 11 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں۔
22 لاکھ سے 32 لاکھ آمدن والے 1 لاکھ 62 ہزار 500 افراد 23 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں۔ملک میں 32 لاکھ سے 41 لاکھ آمدن والے 76 ہزار 486 افراد 30 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں جبکہ سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن والوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 905 افراد 35 فیصد سلیب والے ہیں۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔