
پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ وماڈل حفصہ بٹ نے اپنےہونے والے جیو ن ساتھی کی خصوصیات بتادیں۔
حال ہی میں اداکارہ حفصہ بٹ نےایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی ،جہاں انہوں نےاپنے کیرئیر اورنجی زندگی کےبارےمیں کھل کرگفتگوکی ۔اداکارہ کا اپنے ہونے والے شوہر کےبارےمیں بات کرتے ہوئےکہناتھاکہ ایک مطالبہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو، گھر بنانے والی خصوصیات کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دینے والا انسان ہو۔
حفصہ بٹ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اب زیادہ تر مرد شراب پیتے ہیں جس سے ان کی فیملی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والا شوہر پڑھا لکھا ہونےکے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ نارمل زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
فواداورماہرہ خان کی فلم’’نیلوفر‘‘کارنگارنگ پریمئرلانچ
نومبر 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














