
طلبا کیساتھ اساتذہ کیلئےاہم خبر،آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ،آن لائن ایجوکیشنل سروسز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ای کامرس بزنس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
قائمہ کمیٹی نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ اب آن لائن اکیڈمیز، ٹیوٹرز اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنیوالے تمام افراد اور ادارے انکم ٹیکس کے دائرے میں آئیں گے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملک بھر میں ہزاروں آن لائن ٹیچرز اور اکیڈمیز ڈیجیٹل ایجوکیشن سروسز فراہم کر رہے ہیں، جن کی آمدن کروڑوں روپے تک جا پہنچتی ہے،بعض ٹیوٹر اکیڈمیز سالانہ دو سے تین کروڑ روپے کما رہی ہیں اور وہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔
چیئرمین ایف بی آرکا کہنا ہے کہ آن لائن اکیڈمیز دو دو کروڑ روپے ماہانہ کما رہی ہیں، اگر کوئی ٹیچر آن لائن کما رہا ہے تو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔