مون سون بارشوں وممکنہ سیلابی صورتحال ،پی ڈی ایم اےکااہم فیصلہ

0
9

مون سون بارشوں وممکنہ سیلابی صورتحال کےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےاہم فیصلہ کرلیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےمراسلہ جاری کیا جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشیں معمول سے25فیصدزیادہ کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،گجرات اورراولپنڈی میں 60فیصدزائدبارشوں کاامکان ہے۔
ڈی جی نےہدایت کی کہ بارشوں کے دوران شہروں اور دیہات میں سیلابی خطرات کے حوالے سے عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے پمفلٹس، سٹریمرز اور بینرز نصب کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ندی نالوں اور دریاؤں سے متصل علاقوں میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروائے جائیں گے تاکہ ہر سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نےکہاہےکہ انتظامیہ کوممکنہ سیلاب کےحوالےسےآگاہی دینےکی ہدایت کردی ہے۔

Leave a reply