ایف آئی ایچ نیشنز کپ:پاکستان ،فرانس کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

0
11

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کےپہلےسیمی فائنل میں پاکستان نےفرانس کوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ اپنےاختتام کی طرف گامزن ہے، میگاایونٹ کےپہلےسیمی فائنل میں پاکستان اورفرانس کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں 3-3گول سے برابررہیں۔
مقابلہ برابر ہونے پر پاکستان اور فرانس کا سیمی فائنل پنالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا اورپہلےسیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین، فرانس نے دو گول اسکور کیے اور یوں پاکستان نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
یادرہےکہ ایونٹ کادوسراسیمی فائنل نیوزی لینڈ اور کوریا کےدرمیان کھیلاجائےگا۔

Leave a reply