مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئےہمیشہ سفارتکاری پرزور دیا،وزیراعظم

0
10

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان نےہمیشہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئےسفارتکاری پرزوردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےقطرکےسفیرنے ملاقات کی،اس ملاقات کےدوران وزیراعظم شہبازشریف نےگزشتہ روزکےحملوں کےبعدامیرقطراورعوام سےاظہاریکجہتی کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہم قطری بہن بھائیوں ،خطےکی سلامتی اورتحفظ کیلئےدعاگوہیں،پاکستان نےہمیشہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئےسفارتکاری پرزوردیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی سفیرنواف بن سیدالمالکی نےبھی ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نےمشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےخادم الحرمین شریفین اورولی عہدکیلئےنیک خوہشات کااظہارکیااورسعودی عرب کےبرادر عوام کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیا۔

Leave a reply