ایران اسرائیل جنگ بندی،خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

0
9

ایران اور اسرائیل جنگ بندی کےاثرات آناشروع ہوگئے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 11فیصدگرگئیں۔
ایرا ن اوراسرائیل کےجنگ بندی کےاعلان کےبعدخام تیل کی قیمتوں میں 11فیصدتک کمی دیکھی گئی جس سے امریکی خام تیل کی قیمت66.70ڈالرفی بیرل پرآگئی جبکہ برطانوی خام تیل10 فیصد سستا ہونے سے قیمت69.5 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
ایران اسرائیل جنگ سےدنیابھرمیں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاتھاخاص طورپرجب ایران نے آبنائے ہرمزکوبندکرنےکااعلان کیاتھا۔
دوسری جانب ایران اسرائیل کےجنگ بندی کےاعلان پرعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں30ڈالرکمی ہوئی جس سےفی اونس سونا 3349 ڈالر پرفروخت ہوا۔

Leave a reply