سیاحت کےفروغ کا منفرد انداز،جھیل سیف الملوک پر صفائی مہم کا آغاز

0
12

سیاحت کےفروغ کا منفرد انداز ،جھیل سیف الملوک پر صفائی مہم کا آغاز،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )نے جھیل سیف الملوک پر خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔
کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کی ہدایت پر سینی ٹیشن عملے نے سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کے ارد گرد صفائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ اور فضلہ اکٹھا کر کے جیپوں کے ذریعے نیچے لا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس صفائی مہم کا مقصد طلسماتی حسن سے مالا مال جھیل سیف الملوک کو صاف ستھرا، خوبصورت رکھنا اور آنیوالوں سیاحوں کیلئے پرُ فضا و خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔جھیل سیف الملوک وادی ٔناران سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر سے تقریباً ساڑھے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ طلسماتی حُسن کی حامل اس جھیل کا شمار پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔
جھیل سیف الملوک کا نیلگوں پانی اور پہاڑی چوٹیوں پر جمی برف یہاں کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگاتی دکھائی دیتی ہے۔ جھیل سیف الملوک آنیوالے سیاحوں کیلئے یہاں کے دلکش نظارے واقعی ناقابلِ فراموش ہوتےہیں۔

Leave a reply