
شعبہ تعلیم سے بڑی خوشخبری، پاکستانی طلبا نے پہلی مرتبہ ورلڈ سکالر کپ گلوبل میں فتح سمیٹ لی۔پاکستانی طالبعلموں نے ورلڈ سکالرکپ گلوبل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
دوحہ میں ہونیوالے ورلڈ سکالرکپ میں ایچیسن کالج کے 3 طالبعلموں نے 11 سے 17 جون تک مقابلوں میں حصہ لیا۔ورلڈسکالرکپ میں 50 سے زائد ممالک کے 1700 وفود کے درمیان کوئز، ڈیبیٹ اور تحریر سمیت مختلف مقابلہ ہوئے۔پاکستان سے ابراہیم عثمان اجمل، محمد احمد ذوالفقار اور حسین اسلم بھنڈر نے 92 میڈلز اور 11 ٹرافیاں جیتیں۔
پہلی مرتبہ پاکستانی طالبعلموں نے ورلڈ سکالر کپ کا گلوبل راؤنڈ جیتا ہے، اس کے علاوہ یہ تینوں طالبعلم رواں سال امریکی ییل یونیورسٹی میں ہونیوالی چیمپئن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیں گے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔