بارشیں ہی بارشیں : محکمہ موسمیات کی کھل کر بارشیں ہونے کی پیشگوئی

0
12

ملک بھر میں مون سون کا آغاز ہو گیا،اب صرف بارش نہیں، بلکہ کھل کر بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سپیل دو جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں تیز آندھی کیساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے سیلابی صورتحال سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، لہٰذاپہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادوگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،جبکہ سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوااورخطہ پوٹھوہارمیں بیشترمقامات پربارش کاامکان ہے، کشمیر ،وسطی اوربالائی پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں موسم گرم ،اسکردو، استوراورغذرمیں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ دیر،سوات،کوہستان،مالاکنڈ،باجوڑ،شانگلہ ،بٹگرام اوربونیرمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ کوہاٹ ،کرک،لکی مروت، ٹانک اورڈی آئی خان میں بادل برسیں گے،بنوں ،باجوڑ،مہمند،خیبر،وزیرستان ،اورکزئی،مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہری پور،پشاور،چارسدہ،مردان،ہنگواورکرم میں بارش کی توقع ہے ،حیدرآباد ،کراچی،بدین،ٹھٹھہ،سجاول،گھوٹکی اورکشمورمیں بارش متوقع ہے،اُدھرجیکب آباد ،تھرپارکر، سانگھڑ ،میرپورخاص،عمرکوٹ،خیرپوراورسکھرمیں بارش کاامکان ہے۔دوسری جانب لاڑکانہ،نوشہرہ فیروز ،دادو،قمبرشہدادکوٹ اور شہیدبینظیرآبادمیں بارش کی توہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،گلیات،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال اورگجرات میں بارش متوقع ہے،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،سرگودھا،خوشاب اور شیخوپورہ میں بھی بارش کی توقع ہے، ملتان،ڈی جی خان،رحیم یار خان ،بہاولپور اور بہاولنگرمیں بارش کاامکان ہے۔اُدھرژوب،موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان ،زیارت ،سبی اورنصیرآبادمیں بھی بارش کی توقع ہے،دوسری جانب ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی ،جعفرآباد،اوستہ محمد،لورالائی اورقلات میں بارش کاامکان ہے۔ خضدار، لسبیلہ، آوارن اورگردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply