مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کےفیصلےسےمایوسی ہوئی،بیرسٹرگوہر

0
14

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کےفیصلے سے مایوسی ہوئی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن گئے،ہمارے86ارکان کانوٹیفکیشن جاری ہوا، سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدہمارےارکان سنی اتحادکونسل کے تصور ہونگے ، مخصوص نشستوں کےفیصلےپرفل کورٹ نظرثانی کرتاتواعتراض نہیں۔پہلے26ویں ترمیم کافیصلہ ہوتاپھرفل کورٹ بیٹھ جاتا۔
بیرسٹرگوہر کامزیدکہناتھاکہ مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کےفیصلےسےمایوسی ہوئی،ہم نے3دن کے اندرالیکشن کمیشن میں سا ری دستاویزات جمع کرائیں، دوسری جماعتوں کواپنی جتنی نشستوں سےزیادہ مخصوص نشستیں دی گئیں،ہم توکوشش کررہےہیں جمہوریت کےساتھ رہیں،آج انصاف کاحصول اتنامشکل ہے،جتنا1996میں بھی نہیں تھا،ناانصافی پربہت افسوس ہورہاہےلیکن جدوجہدجاری رہےگی۔

Leave a reply