کراچی:3غیرملکی طیاروں کیساتھ حادثات،تحقیقات جاری

0
6

کراچی ایئرپورٹ پر3غیرملکی طیاروں کےساتھ حادثات کامعاملہ،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سےحادثات کی تحقیقات جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق تینوں غیرملکی طیارےتاحال کراچی ایئرپورٹ پرگراؤنڈ ہے، عالمی کوریئرکمپنی کے طیارےکوٹرک ٹکرانےسےبائیں ونگزکی لائٹس ٹوٹیں، لوڈر ٹرک کی ٹکرسے3جگہوں پر طیارے کو شدیدنقصان پہنچا۔
ذرائع کاکہناہےکہ ترکش ایئرلائن کاطیارہ بھی تاحال کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گراؤنڈہے،ترکش ایئرکےطیارےکےانجن سےپرندہ ٹکرانے پرگراؤنڈ کیا گیاتھا۔
ذرائع کےمطابق سعودی ایئرلائن کاطیارہ بھی تاحال کراچی ایئرپورٹ پرموجود ہے،سعودی ایئرکےطیارے کےانجن میں آگ کی وارننگ پرایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔

Leave a reply