اسدقیصرکیخلاف سنگجانی جلسہ توڑپھوڑکیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
9

تحریک انصاف کےرہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ توڑپھوڑکیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےپی ٹی آئی رہنمااسدقیصرکےخلاف سنگجانی جلسہ توڑپھوڑکیس کی سماعت کی۔ اسد قیصر عدالت میں پیش ہوئے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےسوال کیاکہ اسدقیصرشامل تفتیش ہوگئےہیں؟
تفتیشی افسرنےجواب دیاکہ اسدقیصرکابذریعہ ڈاک بیان آیاتھا،پیش نہیں ہوئے۔
اسدقیصرنےکہاکہ میں 2بارتھانےگیامگرتفتیشی افسردستیاب نہیں تھا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےہدایت کی کہ کوآرڈنیشن کریں اوراگلی تاریخ پرتفتیش مکمل کریں۔
پی ٹی آئی رہنما اسدقیصرنےاستدعاکی کہ بیرون ملک جاناہے،لمبی تاریخ دے دیں۔
عدالت نےاسدقیصرکی عبوری ضمانت میں6اگست تک توسیع کرتےہوئےآئندہ سماعت 6اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ اسدقیصرپرپولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانےکےالزام میں تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply