ملک کےمختلف شہروں میں بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
6

محکمہ موسمیات نےملک کےمختلف شہروں میں مزیدبادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے،مری،گلیات،راولپنڈی،جہلم ،چکوال اورگجرات میں بارش کی توقع ہے،جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آبادمیں بارش متوقع ہے۔لاہور،ملتان اوربھکرمیں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ موسیٰ خیل ،بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ میں بارش متوقع ہے،دیر،سوات،کوہستان،مالاکنڈ،باجوڑ،شانگلہ اور بٹگرام میں بارش کی توقع ہے،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پوراورپشاورمیں بھی چند مقامات پربارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا۔ اُدھرگلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply