مملکت کیلئےبڑااعزا،پاکستان نےسلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

0
3

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ پاکستان نےجولائی 2025کیلئےسلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ عالمی ذمہ داری انکساری اورعزم کےساتھ ادا کررہےہیں،اقوام متحدہ چارٹر،عالمی قانون اورکثیرالجہتی پرپخت یقین رکھتے ہیں، دنیابھرمیں تنازعات اورانسانی بحرانوں میں اضافہ ہورہاہے،سلامتی کونسل کو مؤثر، بامقصداوربروقت فیصلوں کی طرف لائیں گے۔
اسحاق ڈارکامزیدکہناتھاکہ انشااللہ!دواعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کروں گا، پہلااجلاس،امن وسلامتی، کثیرالجہتی اورپرامن تنازعات کےحل پرہوگا، دوسرا اجلاس،اقوام متحدہ اوراوآئی سی کےدرمیان تعاون پرمبنی ہوگا،عالمی امن کےفروغ کیلئےپاکستان کامؤثرکردارجاری رہےگا۔

Leave a reply