ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں: شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا ؟

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ۔شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخوا،آزادکشمیر،پنجاب اورجنوبی بلوچستان میں بارش کاامکان ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال اورگجرات میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال،لاہوراورشیخوپورہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق قصور،منڈی بہاؤالدین،چنیوٹ،اوکاڑہ،ساہیوال اور جھنگ میں بارش کی توقع ہے،جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب ،فیصل آباد اور خوشاب میں بارش کاامکان ہے،اُدھرسرگودھا، میانوالی،بھکر،لیہ ،ملتان،خانیوال اوربہاولپورمیں بارش کی توقع ہے،بہاولنگر،کوٹ ادو،رحیم یا رخان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بارکھان،کوہلو،موسیٰ خیل،ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں بارش کی توقع ہے، ژوب،زیارت،کوئٹہ،قلات،مستونگ اور خضدار میں بارش متوقع ہے،جبکہ بولان،آواران،خاران اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے،اُدھرشہرقائدکراچی،تھرپارکر،عمرکوٹ،بدین،ٹھٹھہ،مٹھی اورسانگھڑمیں بارش متوقع ہے،دادو،سکھر،جیکب آباد،لاڑکانہ،کشموراورشکارپورمیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ دیر،چترال،سوات،کوہستان،مالاکنڈ،شانگلہ اور بٹگرام میں بارش کاامکان ہے،بونیر،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ہری پورمیں بارش متوقع ہے،صوابی ،پشاور، مردان،ہنگو،کرم اورکوہاٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کاامکان ہے۔اُدھرگلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ جاری،انگلینڈکےجوروٹ کاپہلانمبربرقرار
جنوری 1, 2025 -
ایران کا دلکش اور عجب باغ ، سیاحوں کی توجہ کا مرکز
اپریل 18, 2024 -
کینجھر جھیل پر واٹر سپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ
جون 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔