تھائی لینڈ کا پاکستانی سیاحوں کیلئے بڑا اقدام: ای ویزا سسٹم متعارف

0
2

تھائی لینڈ کا پاکستانی سیاحوں کے لیے بڑا اقدام، ای ویزا سسٹم کا اہتمام ، تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ، جو یکم جنوری 2025 سے باضابطہ طور پر فعال ہو چکا۔
تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت اب پاکستانی اور افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی شہری بغیر کسی سفارت خانے کے چکر کے، گھر بیٹھے آن لائن ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تھائی حکومت کی ویب سائٹ www.thaievisa.go.th پر درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔
ای ویزا کی منظوری کے بعد مسافر کو ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوتی ہے، جس کا پرنٹ ایئرپورٹ اور تھائی لینڈ کے امیگریشن پوائنٹس پر لازمی دکھانا ہوگا۔تھائی وزٹ ویزا کے لیے چند شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ جن میں آخری 6 ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ (کم از کم بیلنس 3,50,000 روپے فی فرد)ویزا فیس (کنفرم ٹکٹ کے ساتھ) 19,500 روپےویزا فیس (کنفرم ٹکٹ کے بغیر) 27,900 روپےتھائی لینڈ کے ان نئے ویزا ضوابط کو سیاحوں کے لیے سہولت، شفافیت اور بہتر سفری تجربے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply