پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز

0
5

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز،پنجاب یونیورسٹی نے متعلقہ باڈیز سے منظوری کے بعد پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا، اس کے علاوہ یونیورسٹی نے رواں سال 5 سالہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں داخلوں کی پیشکش کر دی۔
پنجاب یونیورسٹی نے چار سالہ آڈیالوجی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی میں بھی داخلے شروع کر دئیے، پنجاب یونیورسٹی میں الائیڈ ہیلتھ کے شعبہ آپٹومیٹری اور وژن سائنسز میں بھی داخلوں کا آغاز ہو گیا۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق الائیڈ ہیلتھ کے شعبوں میں داخلے سیلف سپورٹنگ کی بنیاد پر ہوں گے۔
اس حوالے سےوائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد علی کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کو سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری و دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

Leave a reply