میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس اب صارفین کو خود کار میسجز کرسکیں گے

0
2

سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبر،میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس اب صارفین کو خود کار میسجز کرسکیں گے۔
اگر آپ کو آنیوالے ہفتوں یا مہینوں میں غیر متوقع طور پر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کی جانب سے میسجز موصول ہوں تو اس پر حیران نہ ہوں، کیونکہ کمپنی کی جانب سے ایک فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت میٹا اے آئی کی جانب سے صارفین کے پروموٹ کے بغیر ہی چیٹ شروع کی جاسکے گی۔مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ یاد رکھ سکے گا کہ صارف نے ماضی میں اس سے کیا بات چیت کی تھی اور اس پر وہ مزید چیٹ بھی کرسکے گا۔
تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارک زکربرگ کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی کے اس فیچر کی آزمائش کی کسٹمائز چیٹ بوٹس میں کی جا رہی ہے، کمپنی کے اندر اس آزمائشی فیچر کو پراجیکٹ اومنی کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد چیٹ بوٹس کی انگیج منٹ کو بہتر بنانا ہے، جبکہ کمپنی کو توقع ہے اس کی بدولت صارفین بھی زیادہ وقت میٹا سروسز پر گزاریں گے۔
میٹا کے مطابق یہ اے آئی بوٹ درحقیقت صارفین کی ذات کا حصہ ہوتے ہیں، جن کو وہ اپنی مرضی کے مطابق کسٹمائز کرسکتے ہیں،اس نئے پراجیکٹ کے تحت چیٹ بوٹس کی جانب سے اسی وقت صارفین کو خود پیغامات بھیجے جائیں گے، جب صارف نے گزشتہ 14 دن کے دوران ان سے کم از کم 5 بار چیٹ کی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق اگر صارف کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ کے میسج کو نظر انداز کر دیا جائے گا تو پھر وہ دوبارہ میسجز نہیں کرےگا۔

Leave a reply