بارشوں سے7افرادجاں بحق،پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری

0
4

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے)نےپنجاب میں بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق بارشوں کےباعث مختلف حادثات میں7 افرادجاں بحق ہوئے۔جس میں راولپنڈی میں عمارت گرنےسےایک بچہ جاں بحق ہوا،جبکہ کلرسیداں میں نہاتےہوئے3بچےڈوبنےسےجان کی بازی ہارگئے۔ مون سون بارشوں کےباعث3مکانات متاثرہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکااپنےبیان میں کہناتھاکہ شہریوں کے نقصانات کاازالہ کیاجائے گا ،جاں بحق افرادکےلواحقین کی امدادیقینی بنائی جائےگی۔

Leave a reply