بھارت میں مخالفت کے باوجود’’سردار جی 3‘‘نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

0
4

بھارت میں مخالفت کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔
پنجابی ہارر فلم نے عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے، 4 سے 6 جولائی کے دوران شمالی امریکا کے باکس آفس پر ٹاپ 12 فلموں میں 11واں مقام حاصل کر لیا۔ جس کے بعد شمالی امریکہ میں اس کی مجموعی کمائی 2.76 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
’’سردارجی 3‘‘ فلم فہرست میں شامل واحد پنجابی زبان کی پروڈکشن ہے جبکہ دیگر تمام فلمیں ہالی ووڈ سے تعلق رکھتی ہیں جو کہ پنجابی سنیما کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔
شمالی امریکہ میں فلم کی شاندار کارکردگی اس کی عالمی کامیابیوں میں خاص طور پر امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان جیسے ممالک میں ایک اور نمایاں اضافہ ہے۔

Leave a reply