
ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر،گزشتہ سال کےمقابلےمیں رواں سال ترسیلات زرمیں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک نےتفصیلات جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تفصیلات کےمطابق جون2025میں ورکرزترسیلات 3.4ارب ڈالررہیں،جون 2024کےمقابلےجون2025کی ترسیلات زر میں 7.9فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،مالی سال2025میں ترسیلات زر38.3 ارب ڈالررہیں،مالی سال2024میں ترسیلات زر30.3ارب ڈالر تھیں۔
اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں کہاگیاکہ مالی سال25میں ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر38.3ارب ڈالر آئے،مالی سال24کےدوران 30.3ارب ڈالرموصول ہوئےتھے،مالی سال25میں پچھلےسال کی نسبت ترسیلات زرمیں 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔
تفصیلات کےمطابق جون 2025میں کارکنوں کی ترسیلات زرزیادہ ترسعودی عرب سےموصول ہوئیں، جون 2025میں سعودی عرب سے823.2ملین ڈالرترسیلات زرموصول ہوئے،جون 2025میں متحدہ عرب امارات سے 717.2ملین ڈالرترسیلات زرموصول ہوئے،جون2025میں برطانیہ سے 537.6ملین ڈالر ترسیلات زرموصول ہوئے،جون2025میں امریکا سے 281.2ملین ڈالرسےترسیلات زرموصول ہوئے۔
امریکانےمتعددممالک پرٹیرف عائدکردیا
جولائی 8, 2025عالمی منڈی میں خام تیل کےنرخ گرگئے
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔