قطری کوہ پیما شیخہ اسماء پاکستان کی ماؤنٹینزاینڈٹورازم کی برانڈایمبیسیڈرمقرر

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےقطری کوہ پیما شیخہ اسماء کوپاکستان کی ماؤنٹینزاینڈٹورازم کی برانڈ ایمبیسیڈرمقررکردیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف سےقطری کوہ پیماشیخہ اسماء الثانی نےملاقات کی ،وزیراعظم نے شیخہ اسماء کونانگاپربت سرکرنےپرمبارکباددی ،وزیراعظم شہبازشریف نےشیخہ اسماء کی ہمت اورعزم کوسراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےقطری کوہ پیما شیخہ اسماء کوپاکستان کی ماؤنٹینزاینڈٹورازم کی برانڈ ایمبیسیڈرمقررکردیا۔
وزیراعظم شہبازشر یف کاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان میں دنیاکی 14 میں سے5بلندترین چوٹیاں واقع ہیں،شیخہ اسماء نےپاکستان کےپہاڑوں کوعالمی توجہ دلائی ،شیخہ اسماء کی کامیابی پاکستان وقطر کی مشترکہ اقدارکی عکاس ہے۔
وزیراعظم نے عالمی کوہ پیماؤں کوسہولیات کی یقین دہانی کرائی اورانہوں نے پاکستانی پورٹرز اور گائیڈز کی خدمات کوسراہا۔وزیراعظم نےشیخہ اسماء کوپاکستان دوبارہ آنےکی دعوت دی۔
قطری کوہ پیماشیخہ اسماء نےوزیراعظم اورپاکستانی عوام کامہمان نوازی پرشکریہ اداکیا۔
شیخہ اسماء کاکہناتھاکہ کےٹودنیاکاسب سےحسین پہاڑہے۔
واضح رہےکہ شیخہ اسماء نانگاپربت سرکرنےوالی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔
خیال رہے کہ قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے حال ہی میں نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ شیخہ اسما الثانی دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی پر قطر کا پرچم لہرانے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔

Leave a reply