پراسرار موت یا قتل؟ حمیرہ اصغر کیس میں عدالتی کارروائی کی درخواست دائر

0
3

اداکارہ وماڈل حمیرہ اصغر کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے، شہری نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی پراسرار موت پر مقدمہ درج کروانے کے لیے ماتحت عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت قدرتی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔
درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے خود بھی واقعے کو مشکوک اور قابلِ تشویش قرار دیا ہے۔
شہری نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کی ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حمیرہ اصغر کو قتل کیا گیا ہے۔ عوام میں اس واقعے کے باعث شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق اداکارہ ایک بااثر شخصیت تھیں، جبکہ ان کے اہل خانہ سے لا تعلقی بھی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اداکارہ کے خاندان کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے اور واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

Leave a reply