ملک کوڈیفالٹ سےبچانےکیلئےمخلصانہ کوششیں کیں،وزیراعظم

0
2

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک کوڈیفالٹ سےبچانےکےلئے ہم نے مخلصانہ کوششیں کیں ۔
وزیراعظم نے ’’اڑان پاکستان، سمر اسکالرز‘‘ پروگرام کے تحت منتخب طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سپر اسٹارز کی اس کہکشاں سے وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسکالرز کو روشن مستقبل کی نوید دی اور پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2023 میں اکثر لوگوں کو یقین تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا، لیکن مجھے یقین تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم نے نہایت مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، جب ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 فیصد تک جا پہنچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیرس میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات ہوئی، اُس وقت بھی یقین نہیں تھا کہ ہم ڈیفالٹ سے نکل سکیں گے۔ لیکن ہم نے مخلصانہ کوششیں کیں، اور اللہ پر معاملہ چھوڑ دیا۔ آج الحمدللہ ہمارا پالیسی ریٹ کم ہو کر 11 فیصد تک آ چکا ہے، اور معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے کیا اور ڈیفالٹ سے بچ گئے۔ مؤثر اقتصادی اقدامات سے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔اڑان پاکستان پروگرام سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ یہ ایک انٹرن شپ اسکیم ہے جس کے لیے ماہرین اور بیوروکریٹس کے ساتھ تفصیلی اجلاس کیے گئے۔ ایف بی آر میں بھی اصلاحات کے لیے ہر ہفتے اجلاس ہوتے رہے۔ ہم نے سفارشوں اور فون کالز کے دباؤ کا سامنا کیا، مگر اصلاحات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گریڈ 22 سے گریڈ 20 تک کے کئی افسران کو رخصت کیا اور بہترین لوگوں کو لانے کے لیے سخت محنت کی۔ ایف بی آر میں اب ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے اور فیس لیس ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا چکی ہے۔

Leave a reply